اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کی فوج اور سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز مرسی کے حامیوں پر بھیانک حملہ کر کے دسیوں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔مرسی کے حامی گزشتہ دو ہفتوں سے مسجد رابعۃ العدویہ کے اطراف اور النہضہ اسکوائر پر دھرنا دئیے بیٹھے تھے اور محمد مرسی کی آزادی اور انہیں بر سر اقتدار لوٹانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ گزشتہ روز مصر کی فوج نے دھرنا دینے والوں پر وحشیانہ حملہ کیا اور اس درمیان مسجد رابعۃ العدویہ بھی مکمل طور پر نذر آتش ہو گئی۔تاھم معلوم نہیں ہوا ہے کہ کس نے مسجد کو آگ لگائی۔ فوج اور سیکیورٹی فورسز کا مرسی کے حامیوں کے ساتھ رویہ اس قدر وحشیانہ تھا کہ مغربی حکومتوں نے بھی ان کے اس اقدام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے تشدد کو خاتمہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔



